اشاعتیں

نومبر, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

خدا کے بنائے رشتوں میں سچی محبت ہے

تصویر
اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا اور اس کو دیگر مخلوقات کے مقابلے میں عقل و فہم جیسی نعمتوں کے علاوہ بے شمار طاقتوں اور صلاحیتوں سے نوازا. ہر وہ چیز،طاقت یا صلاحیت جو ہمارے پاس موجود ہوتی ہے اس کا کہیں نہ کہیں امتحان ہوتا ہے. اسی طرح ہمارا ظرف ہماری صلاحیتوں میں سے ایک ہے اور اس کا بھی امتحان ہوتا ہے۔ ظرف کا امتحان زیادہ تر ہمارے رشتہ دار ہوتے ہیں. ہم بطوررشتہ دار ایک دوسرے کو ماننے اور تسلیم کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ہم ایک دوسرے کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں اور راستے میں روڑے اٹکاتے رہتے ہیں۔ اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ظرف کا بھی امتحان ہو رہا ہوتا ہے۔جو انسان اپنی زندگی میں رشتوں اور رشتے داروں کو اہمیت نہیں دیتا اس کی زندگی میں کھوکھلا پن آجاتا ہے اور وہ مادیت پرستی کا شکار ہو جاتا ہے۔ بالا آخر اس کی زندگی سے سکون  نام کی چیز غائب ہو جاتی ہے وہ لوگ جو اللہ کے بندے ہیں اور اس کے بتائے ہوئے احکامات کی روشنی میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ اس کے بنائے گئے نظام اور جوڑے گئے رشتوں کو سمجھتے ہیں تویہ دنیا ان کے لیے گلزار ہے۔ اس کے برعکس زندگی قرآن و سنت کے بتائ...

تصورات کی طاقت

تصویر
                 انسانی دماغ کی سب سے بہترین خوبی تصور کرنا ہے۔ دماغ کا چیزوں کوتصور کرنا ہمارے پورے وجود پر اثر ڈالتاہے۔ یہ ہر چیز کو متاثر کرتا ہے جو ہم بولتے ہیں ،کرتے ہیں یا سوچتے ہیں۔ یہ سائنس، انجینئرنگ اور آرٹس حتی کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہم ہوں وسیع نظریات، خوابوں اور ایجادات کا باعث بنتا ہے۔ نپولین ہل اپنی کتاب روڈ ٹو سکسیس میں لکھتے ہیں کہ ایک دن ایک شخص اپنے ہاتھ میں ایک پلیٹ لیے رات کا کھانا لینے کے لئے کیفٹیریا میں لوگوں کی قطار میں لگا ہو ا تھا۔اچانک اس کی تصورات کی حسِ نے کام کرنا شروع کیا اور اس نے سوچا کہ کیوں نہ ایک سپر سٹوربنایا جائے جسِ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی ضرورت کا سامان اُٹھائیں اور کیش کاونٹر پررقم کی ادائیگی کر کے جائیں جسِ سے دوکان دار اور گاہک دونوں کو آسانی ہو گی کہ گاہک اپنی منَ پسند چیز لیکر جائے گا اور دوکاندار کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔اِسطرح اُس نے ایک چھوٹاسا سٹور کرایہ پر لیا اور سپر سٹور کے خیال کو عملی جاَمہ پہنایا۔اب اس شخص کے کئی شہروں میں درجنوں سٹورز ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کی تص...